مالیگاؤں:شہر عزیز کی قدیم ادبی تنظیم انجمن محبانِ ادب اور سٹی کالج مالیگاؤں کے اشتراک سے تیسری افسانوی نشست بیاد مرحوم ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی منعقد کی گئی ہے ـ یہ نشست مورخہ 13 نومبر 2021 بروز سنیچر رات میں ساڑھے نو بجے سٹی کالج قدوائی روڈ مالیگاؤں میں ہوگی ـ
جس کی صدارت نوجوان محقق، مبصر و شاعر ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی صاحب فرمائیں گے ـ اس نشست میں پروفیسر رضوان خان سر ، محترم شفیق محسن اور صدر انجمن محبانِ ادب محترم ہارون اختر صاحب اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے ـ اسی طرح ڈاکٹر اقبال برکی سر اور ڈاکٹر شہروز خاور صاحبان افسانے کی خواندگی کریں گے ـ محترم لئیق انور اور ڈاکٹر مبین نذیر ان افسانوں کا تجزیہ پیش کریں گے ـ تمام حاضرین کو پیش کردہ افسانوں پر تنقید، تبصرے کی مکمل آزادی ہوگی ـ اس تقریب کی نظامت محترم نعیم سلیم سر اپنے مخصوص انداز میں فرمائیں گے ـ
ادب نواز سامعین، قارئین، طلبہ، اساتذۂ کرام اور عوام سے شرکت کی گزارش انجمن محبانِ ادب اور سٹی کالج کی جانب سے کی جاتی ہے ـ ش ن ا سٹی سینئر کالج اور انجمن محبانِ ادب مالیگاؤں