کاروباری طبقہ اور دوکان داروں نے اپنی دوکانیں بند کرنے کا کیا عہد اور والہانہ استقبال کیا
ممبئی ۱۲ نومبر رضا اکیڈمی کے مرکزی جنرل سیکریٹری الحاج محمد سعید نوری علاقہ کے جناب محمد عمر لکڑا والا کے ہمراہ تحفظ ناموس رسالت بورڈ اور رضا اکیڈمی کے ممبران نے مسلم علاقوں کا دورہ کرکے دوکان داروں اور کاروباری طبقہ سے ملاقات کی اور تری پورہ میں سرعام ہندو انتہا پسندوں کے ذریعے شان رسالت ﷺ میں گستاخی مساجد کے انہدام، قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلمانوں کے دوکانوں مکانوں کو جلانے، عورتوں کی آبرو ریزی اور ظلم و ستم کے خلاف ممبئی بند کرنے کی پر امن اپیل کی تمام دوکان داروں نے نہایت ہی خوشی خوشی آج جمعہ ۱۲ نومبر کو اپنے کاروبار کو بند کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر علاقہ کے کارپوریٹر محترمہ آفرین شیخ نے بھی کافی تعاون کیا دوکان داروں سے کاروبار بند کرنے کی خود اپیل کرتی نظر آئیں اور پر امن اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ ۱۲ نومبر تحفظ ناموس رسالت کے لئے تری پورہ کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خلاف آپ حضرات ایک دن کاروبار بند رکھیں ا س موقع پر محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری نے کہا تحفظ ناموس رسالت کی خاطر آپ لوگوں کا یہ جذبہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا کہ آپ لوگ تری پورہ کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محمد عمر لکڑاوالا نے کہا کے ناموس رسالت کے لئے ہم اپنی دوکان تو کیا اپنی جان دینے کے لئے تیار ہیں۔
ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب محسن کائنات ﷺ کا ہی دیا ہوا ہے اور انہیں کی عظمت کے لئے ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ رضا کاروں کے ہمراہ محلہ کے لوگوں نے خوب تعاون کیا اور نہایت ہی شرح صدر کے ساتھ رضا اکیڈمی کے قائدین اور ممبران کا استقبال کیا اور کہا کہ آپ نہ بھی آتے تو ہم لوگ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے خاطر اپنا کاروبار بند رکھتے۔ لوک ڈائون میں اپنے لئے ہم لوگوں نے حکومت کے کہنے پر کاروبار دوکان بند رکھے تو کیا ایک دن ہم سرکار کی ناموس کے خاطر دوکان نہیں بند کر سکتے۔ آج ہم دوکان اور اپنا کاروبار بند کر رہے ہیں اگر وقت آیا تو سرکار ﷺ کی ناموس کے خاطر ہم اپنا گھر بار بھی لٹا سکتے ہیں۔ رضا اکیڈمی کا یہ قافلہ رضا اکیڈمی کے دفتر سے نکل کر جھنڈا گلی، میمن واڑہ، محمد علی روڈ، بھینڈی بازار، شالیمار، دونگری، بہیشتی محلہ، چاول گلی، ابراہیم مرچنٹ روڈ، مینارہ مسجد، زکریا مسجد، کامبیکر اسٹریٹ، چپل گلی، اسماعیل حبیب مسجد، کے تمام علاقوں کے دوکان داروں اور کاروباری حضرات سے مل کر اپیل کی گئی کہ آپ دوکان اور کاروبار بند رکھیں گے۔
دریں اثنا رضا اکیڈمی دفتر سے اطلاع ملی کی کچھ پولس والے دفتر آئے ہے نوری صاحب جب دفتر آئے تو معلوم پڑا کہ رضا اکیڈمی نے شیطان وسیم رضوی کے خلاف پائیدھونی پولس اسٹیشن میں جو ایف آئی آر درج کروائی تھی اس معلون کی ناپاک کتاب کی تفتیش کے لئے پولیس عملہ آیا ہوا ہے۔ نوری صاحب نے ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر کے تمام دوکان داروں اور عاشقان رسول ﷺ جن لوگوں نے آج جمعہ ۱۲ نومبر بند میں شامل ہے اور دور دراز کے وہ علاقہ جہاں جہاں عاشقان رسول ﷺ تحفظ ناموس رسالت اور ظلم و ستم کے خلاف اپنا کاروبار بند کر رہے ہیں ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ نوری صاحب نے عام اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ رضا کارانہ طور پر پر امن طریقے سے اپنا کاروبار بند رکھیں کسی کے ساتھ زبردستی نہ کریں۔ لا اینڈ آرڈر کا خیال رکھیں پولیس محکمہ کے ساتھ تعاون کریں بد امنی نہ پھیلنے دیں پیار محبت بھائی چارہ کا اظہار کریں اور سرکار دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں دعا کریں کہ پیغمبر دو جہاں ﷺ نے آ ج کے دن اپنی ناموس کے خاطر اپنی دوکان کاروبار بند کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے تمام ضلعے اورنگ اباد، جالنہ، پربھنی، ناندیڈ، اکولہ، مالیگائوں، دھولیہ، ناسک، پونہ، بھیونڈی، بلڈانہ کے تمام علاقوں سے بند کی خبریں آ رہی ہیں۔ اسی طرح ممبئی میں محمد علی روڈ، بھنڈی بازار، مدنپورہ، پائیدھونی، نل بازار، کرافٹ مارکیٹ، کرلا، دھاراوی، باندرہ، سائین، گوونڈی، چیمبور، بھانڈوپ، ملنڈ، تھانہ، رابوڑی، ممبرا، جوگیشوری، میرا روڈ، اندھیری، سانتاکروز، ساکی ناکہ، خیرانی روڈ، گھاٹکوپر، وکرولی، واسی ناکہ کے تمام علاقہ بند رہیں گے۔ رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے تمام علاقوں کے اور ملک کے تمام عاشقان رسول ﷺ کا پیشگی شکریہ ادا کیا اور جن اداروں، تنظیموں اور پارٹیوں نے بند کرنے میں حمایت دی سب لوگوں کے بہت بہت شکر گزار ہیں۔ اس طرح کا بیان نوری صاحب نے دیا۔
محمد عارف رضوی
سیکریٹری رضا اکیڈمی