کھام گاؤں (نامہ نگار) علاقے برار کی معروف تعلیمی ، سماجی ، صحافتی شخصیت واثق نوید کو اڑان فاؤنڈیشن نے انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جیون گورو پرسکار 2021 سے نوازا۔ جس سے انکے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ بلڈانہ ضلع کی معروف و فعال ریاستی تنظیم اڑان فاؤنڈیشن نے امسال ریاستی سطح پر تعلیمی ، سماجی ، طبی ، صحافتی ، ادبی میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازنے کا طے کیا تھا۔
اس ضمن میں تاریخی شہر اورنگ آباد میں 19 نومبر کو ایک ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی رہنما ، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان ، راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر محمد خان پٹھان ، مراٹھی فلم اسٹار، پروفائل انالسٹ ، میوری ٹھاکرے ، اڑان فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر رضوان احمد خان اور سکریٹری وشال گوجر بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ اس رنگارنگ تقریب میں ثقافتی پروگرام کے درمیان مہمانان خصوصی کے ہاتھوں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے علاقائی صدر، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول اٹالی کے انچارج صدر مدرس واثق اللہ خان موثق اللہ خان المعروف واثق نوید کو مع اہلیہ جیون گورو پرسکار سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹرافی ، گلدستہ دیکر انکا اعزاز کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس قبل بھی واثق نوید کی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مختلف سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں نے ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کے اعزازات سے نوازا ہے ۔
واثق نوید کو ایوارڈ ملنے پر انکے رشتے داروں ، دوست احباب و ساتھیوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔