کھام گاؤں (واثق نوید) پیپل گاؤں راجہ میں فاطمہ شیخ ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی اور پرائمری ہیلتھ سنٹر کی جانب سے مشترکہ طور پر ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا ، جس میں کو شیلڈ ویکسینیشن رکھی گئی جس کو شہریوں نے پسند کیا ۔اور کثیر تعداد میں اس سے فیض یاب ہوئے ۔ ویکسینیشن کے بارے میں مسلم سماج سے خوف اور غلط فہمیاں اب ختم ہو رہی ہیں۔ صبح سے ہی خواتین کا ہجوم نظر آیا ۔ نوجوانوں نے گھر گھر جا کر مستحقین کو ٹیکے لگوانے کی ترغیب دی اور انہیں ویکسینیشن سنٹر تک پہنچایا۔ جس کی بدولت خواتین کی بڑی تعداد نظر آئی۔
ٹیپو سلطان ہال میں منعقدہ اس کیمپ کی منصوبہ بندی۔ شمشیر پورہ علاقے کے پرجوش نوجوانوں نے عاقب جاوید اور سماجی کارکن شہاب الدین جمعدار کے ساتھ مل کر کیا۔
سرپنچ شیخ شاکر شیخ چاند نے اس سماجی اقدام کے لیے عاقب جاوید کو ایک خوبصورت ٹرافی سے نوازا ۔ اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایس بی ایم کے نمائندے ڈاکٹر کشور چوان نے اپنے کلیدی خطاب میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ٹیکہ لگائیں۔ اس موقع پر بی ڈی او راجپوت، سابق ضلع پریشد رکن ذولقرنین، علیم بھائی سمیت تمام گرام پنچایت ممبران، اور سماج کے ممتاز شہری، سنٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پنجادے، ڈاکٹر کھنڈارے، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مزمل، ہیلتھ ورکر ایوارکر، ڈیٹا انٹری آپریٹر منگیش، گرام سیوک چوان مقامی آشا سیویکا، آنگن واڑی سیویکا، ہیلپر موجود تھے۔ تمام وارڈ کے شہریوں نے گراں قدر تعاون سے اس ویکسینیشن کیمپ کو کامیاب بنایا ۔