جلگاؤں ، (عقیل خان بیاولی )اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایچ ۔جے۔ تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں میں بسلسلہ یوم اقبال ان کے اشعار کی عکاسی کرنے والے پوسٹر پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا - جس کا افتتاح کالج کے وائس پرنسپل ابراہیم پنجاری کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر کالج کے اے ۔ کیو۔ اے ۔سی۔ کی کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر عایشہ باسط، پروفیسر ڈاکٹر مولانا مزمل ندوی، پروفیسر ڈاکٹر چاندخان،پروفیسر ڈاکٹر راجو گورے، اور پروفیسرس و اساتذہ موجود تھیں۔ ایف۔وائی۔ بی۔ اے کے طلباء نے اشعار کی تشریح کرنے والے پوسٹرز بہت خوبصورتی سے بنائے تھے جس میں میں علامہ اقبال کی شخصیت پر مبنی اشعار ، بانگ درا ، بال جبریل، کے منتخب اشعار تھے ۔
پرنسپل ڈاکٹر سید شجاعت علی صاحب نے پوسٹر کا بغور مطالعہ کیا اور طلباء کی تخلیقات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ اول دوم سوم نمبرات پانے والوں کی انعامات دے حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے ، ڈاکٹر کلکرنی، پروفیسر دیوکر، نے انعامات کا اعلان کیا۔ پروگرام کے انعقاد میں شعبہ اردو کی پروفیسرڈاکٹر کہکشاں، اور شعبہ اردو کے ارکین طلباء نے محنت کیں۔