کھام گاؤں (واثق نوید) امسال جے ای ای کے نتائج میں بلڈانہ ضلع کے ساکن ازمیر رسول شیخ حنیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے مشہور و معروف آئی آئی ٹی کالج کانچی پور (چنئی) میں داخلہ کرلیا ۔ اس ضمن میں آزمیر شیخ کی کھام گاؤں آمد پر شہر کے باشعور ، تعلیم یافتہ افراد کی جانب سے ازمیر کا استقبال کرکے ہمت افزائی کی گئی۔
واضح رہے کہ ازمیر رسول شیخ حنیف بلڈانہ شہر کے ساکن ہے والدہ شگفتہ انجم وائی ستارہ نگر پریشد میں معلمہ ہونے کی وجہ سے فی الحال وہ ستارہ میں مقیم ہے۔ ازمیر کی ابتدائی تعلیم اردو اسکول بلڈانہ میں پہلی جماعت سے ساتویں جماعت تک تعلیم اردو میڈیم سے حاصل کی۔ والدین کے درس وتدریس کے لئے ستارہ منتقل ہوجانے کی وجہ سے آگئے کی تعلیم دیشا پبلیک اسکول وائی گاؤں میں انگریزی میڈیم سے حاصل کی۔
شروع سے ہی انجنیرنگ میں دلچسپی ہونے کی وجہ سے دیشا پبلیک اسکول میں ہی تعلیم کے ساتھ ساتھ جے ای ای، کی کوچینگ بھی حاصل کی۔ تعلیم میں ذاتی محنت ، ذوق اور جستجو کی بنا پر JEE کے اہلیتی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین ، اسکول ،اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ ازمیر شیخ ، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھل کود میں بھی پیش پیش رہا ، اسکول کی طرف سے فٹ بال میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح تک نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ازمیر کو فٹ بال کھیل وراثت میں ملا ہے۔ دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیکر کئی انعامات حاصل کیئے۔ JEE میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد کانچی پور (چننئی) کے معروف IIT کالج میں داخلہ حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے آبائی وطن بلڈانہ ضلع میں آئے ۔
جگہ جگہ استقبال کرکے ازمیر شیخ کی ہمت افزائی کی گئی۔ کھام گاؤں شہر میں اپنے نانا بشیر بابو صاحب (وظیفہ یاب نگر پریشد ملازم) کی آمد پر شہر کے باشعور ، تعلیم یافتہ افراد نے جن میں محمد عسی بھائی ، محمد ادریس جمعدار ، شہرت خان ، انیس جمعدار، محمد رفیق ، واثق نوید ، سلیم ملک ، نجیب اقبال، ابو سعد ، جواد افضل خان، محسن ملک ، عمبر ملک، شامل تھے ازمیر شیخ کا پرزور استقبال کیا ۔ مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آزمیر اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین شیخ خنیف ، شگفتہ انجم ، اساتذہ، چاچا اور نانا جان کو دے رہا ہے جنکی رہنمائی و ، شفقتوں کی بنا پر وہ اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکا۔
اردو میڈیم سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نمایاں کامیابی پر ازمیر کی ضلع بھر میں سرہنا کی جارہی ہے