بسم اللہ الرحمن الرحیم
Fri 3 dec. 2021
خوشی
(واقعہ نمبر 473)
روزانہ صبح گھر کا کوڑا کچرا لینے کے لیے ہماری سوسائیٹی کی جانب سے مقرر کردہ ایک فرد آتا ہے۔ جب کبھی میرا اتفاق ہوتا ہے، میں اسے کچرا لے جانے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہ متشکر نگاہوں سے دیکھتا اور چلا جاتا ہے۔
ایک دن جب اس نے کچرے کا ڈبہ خالی کرکے واپس کیا تو میں شکریہ ادا کرنا بھول گیا۔ وہ وہیں کھڑا اور رکا رہا۔ جیسے میرے شکریے کا انتظار کر رہا ہو۔ مجھے اچانک یاد آگیا اور میں نے کہا تھینک یو۔ وہ مسکرا دیا اور متشکر نگاہوں سے دیکھتا ہوا چلا گیا۔ اس کے چہرے کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی۔
.اسے خوش دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی
سچ ہے کہ دوسروں کو خوش کرنے سے ہمیں خوشی ملتی ہے۔ یہی قانونِ فطرت ہے۔