صحیفئہ صحافت نہ صرف طلباء و طالبات کیلئے بلکہ صحافتی خدمات انجام دے رہے صحافیوں, اخباری نمائندوں, نامہ نگاروں اور نئے لکھاریوں کیلئے کار آمد کتاب
نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب صحافتی نصاب پر مبنی قدیم و جدید صحافت کا ذخیرہ
تبصرہ (ایس این انصاری, فری لانس رائٹر) دور حاضر میں شعبہ صحافت کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے. ہر ایک کو پل پل کی خبروں کی فکر رہتی ہے چاہے وہ کسی بھی ذرائع ابلاغ سے ملے. جس میں پرنٹ سے لیکر الیکٹرانک میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے موصول ہونے والی ہر طرح کی معلومات شامل ہیں
اخبارات کے دور سے لیکر آج ڈیجیٹل دور میں میدان صحافت میں بہت ترقی ہوئی ہے. صحافت نے ٹیکنالوجی اپنایا اور برقی صحافت نے اسے تیز ترین کر دیا. میدان صحافت نے روزگار کے مواقع فراہم کئے اسی یونیورسٹیوں و کالجز میں بطور گریجویشن, پوسٹ گریجویش , ڈاکٹریٹ اور سرٹیفیکیٹ کورسیس بھی کئے جا رہے ہیں
مالیگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب "صحیفئہ صحافت" نامی کتاب عنقریب منظر عام پر آنے والی ہے۔ جس میں صحافت کے ہر پہلو پر بہترین انداز میں تحقیق کرکے معیاری مواد کو یکجا کیا گیا ہے. اس کتاب میں انھوں نے بنیادی صحافتی اصولوں پر خصوصی روشنی ڈالی ہے. تاکہ قارئین اور صحافت میں دلچسپی رکھنے و کریئر بنانے کے خواہ طلبہ معیاری صحافت سیکھیں. یہ کتاب صحافتی نصاب پر مبنی ہے اس کتاب میں بہت ساری تحقیقات اور انگلش لٹریچر کا اردو میں ترجمہ بہترین طریقہ سے پیش کیا گیا ہے
صحیفئہ صحافت کے مؤلف ریحان یونس نے ممبئی کی معروف کے سی کالج سے جرنلزم کیا ہے اور ممبئی کے اخبارات میں کام کرنے کا تجربہ بھی ہے. فی الحال موصوف دی رپورٹرز ویو نیوز پورٹل ایڈیٹر ہیں اور جدید صحافتی ذرائع سے معیاری صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں. موصوف نے اس کتاب کے ذریعے صحافت کا معیار مزید بلند کیا ہے. اس کتاب میں صحافت کی ہر اقسام کا جائزہ لیا گیا ہے. جیسے اخبارات, رسائل, جرائد, ٹی وی, سٹیلائیٹ, ریڈیو, نیوز پورٹلز, یوٹیوب چینلز, ویب اینڈ موبائل ایپس وغیرہ کی معلومات شامل ہیں
صحیفئہ صحافت نہ صرف طلباء و طالبات کیلئے بلکہ صحافتی خدمات انجام دے رہے صحافیوں, اخباری نمائندوں, نامہ نگاروں اور نئے لکھاریوں کیلئے بہت کار آمد کتاب ہے. اس کتاب کا اجراء 17 نومبر 2021 بروز جمعہ رات میں نو بجے اسکس لائبریری میں عمل میں آئے گا۔ صحافت میں دلچسپی رکھنے والے حضرات خصوصی طور پر اس کتاب کے اجراء کے پروگرام میں شرکت کریں