بسم اللہ الرحمن الرحیم
Sunday 5 dec 2021
صندوقچہ اسکیم
(واقعہ نمبر 475)
کبھی ہم فوری طور پر صدقہ دینا چاہتے ہیں لیکن اس وقت کوئی مستحق سامنے موجود نہیں ہوتا یا پھر ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم کسی کو ڈھونڈ کر اسے صدقے کی رقم ادا کردیں۔
ان مسائل کا حل صندوقچہ اسکیم ہے۔
کوکن کے علاقوں میں کچھ فلاحی انجمنوں نے صندوقچہ اسکیم کے تحت ٹین کی چھوٹی چھوٹی پیٹیاں بنائی اور علاقے کے گھروں اور دکانوں میں صاحب خانہ سے اجازت لے کر قفل لگا کر رکھوادی جاتی ہیں۔ گھر کے افراد کو جب بھی صدقہ دینے کی خواہش ہوتی ہے وہ فورا اس پیٹی میں رقم ڈال دیتے ہیں۔ کچھ عرصے کے بعد ادارے کا ذمہ دار چابی لے کر آتا ہے اور رقم لے کر رسید دے دیتا ہے۔
صدقے کی جمع شدہ رقم سے علاقے کی بیواؤں اور یتیموں کے گھروں میں راشن تقسیم کردیا جاتا ہے۔
اسے کہتے ہیں ملٹی بینیفیشیل اسکیم۔ ایک سسٹم سے کئی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
قابل ستائش اور قابل تقلید عمل ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
وائس پرنسپل، مہاراشٹر کالج