جمعیۃ علماء نے انسانیت اور جمہوریت کو تازہ دم کردیا ، مولاناآصف شعبان
مورخہ۲۶؍جنوری ۲۰۲۲ء یوم جمہوریہ کےپرمسرت موقع پر جمعیۃ علماء مالیگاؤں وضلع ناسک(دفترسلیمانی چوک) اور جمعیۃ علماء ناندگاؤں کے ذمہ داران نے ناندگاؤں بس اسٹیشن کے ۵۰؍سے زائد ڈرائیوروں وملازمین کو راشن کٹ دے کر جمہوریت کو تازہ دم کردیا۔ جمعیۃعلماء ہند کی یہ تاریخ و ر وایت رہی ہے کہ ہر پریشا ن حال مصیبت زدہ لوگوں کی بلاتفریق مذہب و ملت صرف انسانیت کے نام پرخدمت و تعاون کرتے آرہی ہے۔ اس تعاون میں نہ سیاسی مفاد اور نہ ذاتی غرض بلکہ صرف بھائی چارہ و یک جہتی کاماحول بنےاس نیک نیتی کے ساتھ یہ کارِخیر انجام دیاگیا ۔ مولاناآصف شعبان ( صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں)اور مولانا عقیل ملی (صدر جمعیۃ علماء ناند گاؤں) ،سید جاوید بھائی( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءناندگاؤں )ودیگراراکین جمعیۃعلماء ناندگاؤں مالیگاؤں و ضلع ناسک کے ہاتھوں بس ڈرائیوروں میں راشن کٹ بصد
خلوص تقسیم کیاگیا۔
اس قومی یکجہتی و عظیم خدمت کے موقع پر قار ی اخلاق احمدجمالی،مولانا محمدحسن ملی ، مولاناصغیر احمدشمسی، مولانا ابوزید ، حافظ عبدالعزیز رحمانی ،عتیق سر آئیڈیل ، خلیل ایم ایم مدنی ،صابر شیخ شریک رہے ۔