مالیگاؤں:(پریس ریلیز) مورخہ26جنوری 2022 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دفتر جمعیۃ علماء سلیمانی چوک پرصبح 8/30 پر مولاناآصف شعبان صاحب
(صدرجمعیۃعلماءمالیگاؤں)
کے ہاتھوں ترنگا جھنڈا لہرایاگیا۔اورراشٹر یہ گیت کے بعد عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے صدرموصوف نے فرمایاکہ باشندگان ہند کیلئے سال میں دو مواقع جشن و خوشی کے آتے ہیں: (1) 15(اگست ’’یوم آزادی‘‘ (2)26جنوری ’’یوم جمہوریہ‘‘،ہمارا ملک جمہوری ودستوری ہے اِس ملک ہندوستان کے اندر کثیر المذاہب لوگ رہتےہیں ۔ اور ہر مذہب کے لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کرملک کوآزاد کرایا،نیز ہمارے علمائے کرام اوربرادران وطن نے مل کر اِس ملک کادستور بنایا۔ جس میں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مکمل اختیار و آزادی حاصل ہے اپنے اپنے مذہب پرعمل کرنے کے بارے میں افسوس کی بات ہے کہ جنہوں نے تن من دھن کی قربانی دی آج ہم ان کے کارناموں اور ناموں سے بھی ناواقف ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مجاہدین آزادی اور تاریخ آزادی سے واقف ہوں۔ اِس یوم جمہوریہ و پرچم کشائی کے موقع پر مولاناجمال ناصر ایوبی کی صاحبزادی نے مختصر مگر بہت ہی پیارے انداز میں تقریر کی ،جس کی سراہنا کرتے ہوئے سامعین و حاضرین نے نقد انعامات سے نوازتے ہوئےحوصلہ افزائی کی۔ تقریب یوم جمہوریہ میں مولانا جمال ناصر ایوبی، قاری اخلاق احمد جمالی ، مولانا صغیر احمد شمسی، حافظ انیس اظہر ، جناب شاکرسر، حافظ عبدالعزیز رحمانی ،مفتی عبداللہ ہلال ، حافظ عبدالعلیم اشاعتی ،مولانا سفیان جمالی ، مولانا نورالعین جمالی حافظ رمضان اشاعتی مفتی شاکر مولانا اخلاق سلامی مولانا احمد بن عبدالعزیز مولانا نورالامین حافظ عبدالباری عتیق سر آئیڈیل حاجی ادریس چکن خلیل ایم ایم مدنی ، صابر شیخ، عبداللہ بھائی ودیگر احباب شریک رہے۔