جلگاؤں( سعید پٹیل)میرا روڈ نیانگر کی نیو پونم ہاؤسینگ سوسائٹی (کامپلیکس) کے ساکنان نے محب وطن میں سرشار ہوکر یوم جمہوریہ کی ٧٢ ویں سالگرہ کا جشن جوش و خروش سے منایا۔اس موقعہ پر بلڈینگ احاطہ میں ٨٠ سالا بزرگ احمد بھائی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئ۔تمام حاضر ساکنان نے پرچم کو سلامی پیش کی۔اور اپنے محبان وطن کا شاندار مظاہرہ کیا و اس عظیم الشان قومی تقریب کےانعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر
محمدہارون پٹیل ،قاضی صاحب ،بنٹو بھائی ، معراج امجد ، شیروان اور کامپلیکس کے مکینوں کے نوجوانان ، بہنیں و چھوٹے معصوم بچے شریک ہوۓ۔
فوٹو کیپشن : میرا روڈ نیانگر کے پونم کامپلیکس کےساکنان یوم جمہوریہ کا جشن مناتے ہوۓ۔پرچم کشائی کے موقعہ پر مرد و خواتین