کھام گاؤں (واثق نوید)کھام گاؤں :آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مہم نکاح کو کرو آسان اب ملک بھر میں اثر دکھا رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے انتہائی سادگی کے ساتھ نکاح کئے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں جو ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مہم آسان اور مسنون نکاح سے متاثر ہو کر سادگی کے ساتھ مسنون طریقے پر نکاح کے انعقاد کا سلسلہ دراز ہے۔ ریاست مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں آسان اور مسنون نکاح مہم چلائی گئی جس کے تحت خطابات جمعہ اور جلسوں کا انعقاد کر کے نکاح کو آسان کرنے اور بیجا رسوم و رواج کو ختم کرنے کے سلسلے میں لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، چنا نچہ مخلصانہ جذبے کے ساتھ منظم طور پر انجام دی گئی ان اسلامی کوششوں کے مثبت اثرات و نتائج سامنے آرہے ہیں
مہاراشٹرسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں نکاح بغیر جہیز کے سادگی کے ساتھ ہوئے اور اب بھی یہ سلسلہ دراز ہے۔ گذشتہ کل ایسی ہی ایک سادگی کی مثال محمد عمران محمد سلیم ساکن مریم کالونی کھام گاؤں نے پیش کی، دوسرے دن تقریب ولیمہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر کے مختلف عام خاص معززین کے ساتھ ناندیڑ سے MPJ مہاراشٹر کے ریاستی جنرل سیکریٹری جناب الطاف حسین ، راحت کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جناب معیزالرحمٰن ، و ساجد صاحب اور ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز کے مینجنینگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم اور اسی طرح مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے اہم و فعال ذمہ دار و علاقائی صدر واثق نوید جماعت اسلامی ہند کھام گاؤں کے امیر مقامی عمیر خان و دیگر اہم مذہبی، سماجی و تعلیمی شخصیات کی خصوصی شرکت رہی ۔