کھام گاؤں (واثق نوید)عام طور پر یہ دیکھنے میں آیا کہ دیہی علاقوں سے لوگوں نے شہروں میں جاکر کاروبار شروع کیا، اس میں ترقی کی اور شہروں میں ہی بس گئے۔ لیکں کھام گاؤں تعلقہ کے پیپل گاؤں راجہ کے نوجوان ذوالقر خان نے اس روایت کو ختم کرتے ہوئے اپنے آبائی وطن پیپل گاؤں راجہ میں بڑے پیمانے پر تجارتی کمپنی شروع کی جس میں علاقے کے کئے بے روزگاروں کو روزگار مہیا ہونگا۔ اس کمپنی کا افتتاح کھام گاؤں کے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کے ہاتھوں عمل میں ایا۔ اس تاریخی کارنامے کی پورے علاقے میں سرہنا کی جارہی ہے۔
معلوم رہے کہ پیپل گاؤں راجہ کے نوجوان ذوالقر خان منظر خان ، نے روزگار کے لئے پونہ شہر کا رخ کیا تھا۔
اپنی محنت ، لگن ، جستجو، اور لوگوں کی دعاؤں کے بدولت پونہ شہر میں کاروبار میں اپنا ایک مقام پیدا کر لیا۔ تجارت میں مظبوط قدم جمانے کے بعد ذوالقر خاں نے اپنے آبائی وطن پیپل گاؤں راجہ جیسے دیہی علاقے کے غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی نیت سے تقدیر انٹر پرائز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے بڑے پیمانے پر کاروبار شروع کیا۔ واضح رہے کہ ذوالقر خان نے پونہ میں کاروبار کرتے ہوئے بھی پیپل گاؤں راجہ کے ضرورت مندوں کی مدد کرکے انکی دعائیں حاصل کی خاص طور پر کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کے وقت لاکھوں روپے کا اناج پیپل گاؤں راجہ اور اطراف کے ضرورت مندوں تک پہونچا یا، اس کارخیر میں انکے بھائیوں اور اہل خانہ بھی انکے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر نیک کاموں میں شریک رہتے ہیں۔ تقدیر نامی کمپنی شروع کرکے انہوں نے اپنے آبائی وطن کے لوگوں کی تقدیر بدلنے کی جو کوشش کی اسکی پورے علاقے میں سرہنا کی جارہی ہے لوگ انہیں اس کاروبار کے لئے مبارک باد پیش کررہے ہیں اور خیر و برکت کے لیے دعائیں بھی دے رہے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر گاؤں کی معززین کے علاؤہ بھی اطراف کے سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔