گنٹور: انڈر19 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کامیابی میں ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے شیخ رشید کا اہم رول رہا ہے۔ گنٹورسے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شیخ رشید ٹیم کے وائس کپتان تھے۔ اس ٹورنمنٹ میں انھوں نے چار میاچ کھیلتے ہوئے 201 رن بنائے۔ بی سی سی آئی نے ان کیلئے40 لاکھ روپئے نقد رقم کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مالی مشکلات سے دوچاررہے ہیں۔
میچ کیلئے جاتے وقت بھی ہرمرتبہ انھیں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میرے خاندان کی مشکلات مجھے معلوم ہے۔ شیخ رشید نے ایک روزنامہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اتنی بڑی رقم ایک ساتھ نہیں دیکھی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اس رقم سے ایک چھوٹا گھرخریدیں گے کیونکہ ان کے خاندان کے پاس گھرنہیں ہے۔ بقیہ رقم وہ اپنے کیرئرپرخرچ کریں گے