جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں ضلع کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع جلگاؤں کے دونوں پارلیمانی حلقوں کے ضلعی عہدیداران نے اپنے قائد سپریمو اسد الدین اویسی ان پر یوپی۔اسمبلی چناؤ کی تشہری مہم کےبعد میرٹھ سے دہلی لوٹتے ہوۓ وقت ایک ٹول ناکہ پر پانچ راؤنڈ فائرینگ کرکے بزدلانہ جان لیوا حملہ کیا۔اس حملے میں ایم آئی ایم صدر کو اللا کے فضل و کرم سے کوئی نقصان نہیں پہونچا۔لیکن اس حملہ سے یوپی کے نقص امن کی صورتحال کا پتہ چلتا ہےکہ یہاں جب لیڈران کی جان محفوظ نہیں ہے تو عام آدمی کی کیاحالت ہو گی۔
اس لیئے ریاستی اور مرکزی اس طرح دونوں سرکاروں سے مطالبہ کیاگیا کہ خاطیوں کو سخت سزا دے نیز اس کی سازش کرنے والوں تک کو بھی بخشا نہ جاۓ۔تاکہ مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت یا کسی بھی نامور شخصیت کے ساتھ ایسا واقعہ نہ پیش آئے۔ اس موقعہ پر ایم آئی ایم کے عہدیداران نے اس بزدلانہ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خاطیوں پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر ضلع صدر ضلع صدر شیخ احمد حسین ، منیار برادری صدر فارق شیخ ، کارپوریٹر نمائندہ حاجی یوسف ، اکرم دیشمکھ ، سنیر احمد ،عمران خان ،زبیر دیشمکھ ،وسیم احمد ،رشید خان ،خالد کھاٹک ،عظیم قریشی ،عارف پٹیل ،وغیرہ ایم آئی ایم کے ضلع عہدیداران موجود تھے۔
فوٹو کیپشن : ایم آئی ایم کے کارکنان سپریمو اسد الدین اویسی ان پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوۓ۔