نئی دہلی 17 فروری(اردولیکس) مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کہا ہے کہ کووڈ کے نئے معاملات کے رجحان پر غور کرنے کے بعد کووڈ-اُنیس کی صورتحال کا جائزہ لیں اور اضافی بندشوں میں ردوبدل کریں۔ صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے اِس سلسلے میں سبھی ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے اعلیٰ منتظمین کو ایک خط لکھا ہے۔ اُنہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اِس وبا میں گزشتہ مہینے کی21 تاریخ سے لگاتار کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ جناب بھوشن نے اپنے خط میں اِس طرف توجہ دلائی ہے کہ گزشتہ ہفتے اوسطاً یومیہ معاملات 50 ہزار 476 تھے، جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوںمیں یہ معاملات 27 ہزار 409 ہوگئے۔
مرکزی وزارتِ صحت کے سکریٹری نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اب اضافی بندشوں کی وجہ سے لوگوں کی نقل وحرکت اور اقتصادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔