ہندوستانن ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے ( بقول مشہور مصنفہ، بی بی آبیناز جان علی۔ماریشس )
پربھنی (سید یوسف) جلگاؤں شہر کے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانصرام اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر، جلگاوں میں انٹرنیشنل آن لائن میٹ پروگرام کا انعقاد اسکول ھذا کے صدر مدرس ، قومی مثالی معلم اعزاز یافتہ ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ کی صدارت میں عمل میں آیا۔اس موقع پر اسکول ھذا کے معاون معلم رضوان شیخ سر نے اللہ کی حمد و ثناء پیش کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا- پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انیس علاؤالدین شیخ سر نے ابتدائی کلمات میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی اور سوسائٹی ضمنی تمام اداروں ،اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب و دیگر ممبران کا تعارف و خدمات پیش کیں ساتھ ہی اقرا اسکول سالار نگر کے صدر مدرس و اساتذہ اکرام کا تعارف نیز اسکول میں منعقد کی جانے والی دیگر سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیے بعد ازاں مہمان خصوصی و مقرر بی بی آبیناز کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ماریشس کی مشہور مصنفہ، رابندر ناتھ ٹیگور ہائی اسکول ماریشس میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں-
موصوف نے 27 ممالک کا سفر کیے ہیں۔ وہ یورپ سے نکلنے والا صدائے اردو اخبار کے مدیر اعلی کےعہدے پر بھی فائر تھیں ۔ ریڈیو پر کئ پروگرام نشر کرچکے ہیں- ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر نے ابتدائی کلمات کے بعد انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا اور کہی اہم سوالات ماریشس کے متعلق پوچھے گئے- جس کے مفصل جوابات بحسن خوبی بی بی آبیناز نے دے کر تمام شرکاء و طلبہ وطالبات کے علم میں اضافہ کیے۔ بی بی آبیناز ماریشس کی پہلی صاحبہ کتاب خاتون کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسی کی مناسبت سےطلبہ وطالبات کے لیے اپنی دو کہانیاں بھی بہت موثر انداز میں پیش کیں - ہندوستان کے بارے میں پوچھا گے سوال کے جواب میں محترمہ نے ہندوستان کو ایک استاد کی حیثیت کہا چونکہ بی بی آبیناز نے اعلی تعلیم دہلی سے حاصل کی ہے ۔انھوں نے کافی وقت ہندوستان میں گذارا ہے۔ قومی مثالی معلم اعزاز یافتہ، اسکول ھذا کے صدر مررس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ نے اپنے صدارتی خطبہ میں بہت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی خوش آئین بات ہے کہ ہم اسکول کی سطح پر انٹرنیشنل آن لائن میٹ پروگرام کا انعقاد کیے ۔ صدر مدرس صاحب نے پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا ئیہ کلمات سے نوازا کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرے۔ محترمہ بی بی آبیناز کو اسکول آنے کی دعوت دی اور مزید کہا آپ نے موثر انداز میں کہانیاں پیش کئے وہاں کے آب و ہوا ۔ ثقافتی پروگراموں کے بارے میں تفصیلات سے بیان کئے جس سے ہمارے علم میں مزید اضافہ ہوا علم بانٹنے سے بنٹتا ہے اس کی عملی مثال آج کا بامقصد پروگرام ہے۔
آخر میں ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ پروگرام میں رضوان سر،جاوید سر ، ثناء مہرین مس، نزہت مس، تبسم مس ، ذاکر سر نور محمد سر ریاض سر ، ناصر سر ۔نفیس مس،فرحت مس، یاسمین مس، قیوم سر ، میر نور اقبال سر کا تعاون رہا۔ پروگرام کی کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، چیرمین پروفیسر ایس ایم ظفر شیخ صاحب ،سیکرٹری اعجاز عبدالغفار ملک و دیگر اراکین نے صدر مررس و اساتذہ کو مبارکباد پیش کیں