جنگاوُں( اُردو لیکس ) ایک مینار مکہ مسجد جنگاؤں میں دو بدو پرو گرام لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے لئے مفت میں خدمت انجام دینے کے لیے بروز اتوار 11بجے منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب محمد جمال شریف ایڈ وکیٹ صدر ایک مینارمکہ مسجد جنگاوُں نے کی مہمان خصوصی جناب مولانا محمد عبدالحفیظ قاسمی صدر جمعیت العلماء ہند ضلع جنگاوُں نے شرکت کی اور کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے لیے کئی و الدین اور سرپرست پریشان ہیں اسے پروگرام ہر ضلع میں منقعد کرنا ضروری ہے بغیر لین دین کے شادی بیا ، اسلامی طریقے کرنے کی تلقین کی ۔ شادیوں میں کھانے اور شادی خانوں میں فضول خرچ کرتے ہوے شادیوں کو ایک بوجھ سا بنایا جا رہا ہے غریب لوگ اپنی لڑکیوں کی شادی کرنے کے لیے بہت پریشان ہیں شادی میں ایک کھانا اور ایک سالن اور ایک میٹھےپر ہی اکتفاُ کرنا چاہئے قران و اور حدیث کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ نکاح کو آسان کرولیکین نکاح کو آج مشکل بنادیا گیا ہے جناب محمد جمال شریف صاحب صدر ایک مینار مکہ مسجدکہا کہ آج مسلمان کئ ایک مسایُل سے دو چار ہے آپس میں اتحاد واتفاق قایُم کرنا ہمارا نسب العین ہے حجاب کے مسئلہ پر آج سارےہندوستان کے مسلمان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مسلمان تعلیمی میدان میں تجارتی میدان میں آگے بڑھنا چاہیے مسلم معاشرہ آج کی ایک مسائل میں گھرا ہوا ہے دو بدو پروگرام پہلی مرتبہ جنگاوُں ضلع میں پہلی بار منعقد کیا گیا ہے آئندہ بھی ایسے پروگرام مقامی مسلمانوں کے تعاون سے کیے جائیں گے فرشتوں کے تعلق سے مفت خدمات کے لیے سید شعیب ہاشمی اور محمد جاوید قابل مبارکباد ہیں۔
میں جنگاوُں کے مسلمانوں سے خواہش کرتا ہوں کہ اس سے استفادہ کریں اس پروگرام میں محمد فضل الرحمان پشاہ محمد اقبال محمد عارف محمد منیر احمد خان احمد خان ابراہیم افضل ٹیپو یوسف محمد میاں محمد جانی محمد محسن اجمل مبین عارف حمید اور مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔