مالیگاؤں:(خیال اثر ) گذشتہ روز مدرسہ ریاض الجنہ اکبری مسجد محوی نگر میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کریم و اجراء مشقی اشاعتی نورانی قاعدہ (حصہ اول دوم)کا انعقاد کیا گیاگیا. اس نورانی وعرفانی بزم پُربہار میں مدرسہ ریاض الجنہ کے ۵ اور مدرسہ ریاض الجنہ للبنات کے ۸ خوش نصیب طلباء وطالبات نے حضرت مولانا حذیفہ وستانوی دامت برکاتہم کے روبرو آخری سورتوں کی تلاوت کرکےزمرہ حفاظ وحافظات میں شمولیت اختیار کی نیز نیز ان طلباء کے استاذ مفتی عمران ندوی کو 5000اور مولانا نعیم اشاعتی کو 1000مولانا حذیفہ وستانوی کے ہاتھوں مدرسہ کی جانب سے اور طالبات کی معلمات 3000 اور ایک معلمات کو 5000 بطور حوصلہ افزائی دیا گیا
اس تقریب میں 86 طلباء و طالبات نے ناظرہ قرآن بالتجوید اور 30 خوش نصیب طالبات نے تین سالہ مومنہ کورس کی تکمیل کی علاوہ ازیں اسی تقریب میں مدرسہ ریاض الجنہ کےبانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی کا مرتب کردہ مشقی اشاعتی نورانی قاعدہ کااجراء بھی حضرت مولانا حذیفہ وستانوی کے دست مبارک سے عمل میں آیا نیز شعبہ تدریب المعلمین اور دوسالہ مومن کورس (برائے طلباء)کا افتتاح بھی حضرت موصوف کی دعا کے ذریعہ ہوا
اس مبارک بزم کی صدارت اکبری مسجد کے امام وخطیب حافظ مصطفی جمالی نے فرمائی نیز اس بابرکت مجلس کے مقرر خصوصی صوبہ مہاراشٹر کی مشہور و معروف دینی علمی قدیم صالح وجدید نافع کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے رئیس تنفیذی ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد حذیفہ وستانوی قبلہ دامت برکاتہم العالیہ تھے .مدرسہ ریاض الجنہ ومدرسہ ریاض الجنہ للبنات کی جانب سے حضرت مولانا حذیفہ وستانوی قبلہ کی خدمت میں سلیم جھانگیر کا تحریر کردہ خوب صورت اور دیدہ زیب سپاس نامہ پیش کیا گیا اسی طرح طلباء و طالبات نے اپنا دینی تعلیمی واصلاحی پروگرام بھی پیش کیا بعدہ حضرت مولانا نے اپنے منفرد انداز میں خطاب فرمایا جس میں حضرت والا نے قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے اور اسے پڑھنے پر زور دیا نیز یہ بھی فرمایا کہ آج کے اس پر خطر حالات میں ایمان واسلام اور خاص طور پر مسلمان بچوں اور بچیوں کے عقائد کی درستگی کے لئے از حد ضروری ہے کہ امت مسلمہ اسوہ حسنہ اور سنت رسول کی پاسدار ہو جائے. حالات چاہے جتنے سنگین ہو جائیں اپنے ایمان کو متزلزل نہ ہونے دیں کیونکہ دنیا کی تکالیف آنی جانی ہوا کرتی ہیں جو آج ہے وہ کل نہیں ہوگا. امت مسلمہ کو آج کے تناظر میں ایمان کی پختگی کے ساتھ قران احادیث اور سنت رسول پر گامزن رہنا چاہیے کہ یہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔
اس لئے نسل نو کو دینی ماحول دیا جائے اور دینی تربیت کی جائے. اخیر میں حضرت موصوف کی پر اثر دعا کے ذریعہ اس تقریب کا اختتام ہوا .اس تقریب کو زینت بخشنے والے جامعہ اور مقامی علماء کرام مفتی عبدالقیوم ,مولانا شمس الدین ,قاری شاداب شیرڈی, مولانا عبدالعلیم سلوڑ, مولانا یحی نندوربار , مولانا عقیل اورنگ آباد,مولانا صغیر نوساری مولانا ہارون ,فیض عالمگیر ادارہ مکاتب دینیات اورنگ آباد سے مولانا عارف ملی مفتی ارقم صاحب اشاعتی, قاری محمد جعفر صاحب اشاعتی حافظ شیخ شاہد اشاعتی مقامی علماء کرام میں حضرت مولانا امتیاز اقبال مولانا حبیب اشاعتی مولانا کلیم قاری عبدالجلیل قاری اخلاق اور دیگر نظماء مکاتب وحفاظ عظام اور تمام ہی شریکان بزم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا