جلگاؤں( سعید پٹیل)اسکول کی تعلیم پوری کرنے کے بعد جونیئر کالج اور سنیئر کالج کی تعلیم کی مصروفیت میں سے وقت نکال کر جب ایک جگہ جمع ہوۓ تو گذشتہ کی چند اہم یادوں پر روشنی ڈالی ، ہنسی مذاق کیا ، ایک دوسرے سے اپنےپن کا اظہار کرتے ہوۓ دوستی کو نبھایا۔پھر بچے ہوۓ پیسوں سے شہر کے "سہارا میرا گھر"یہاں کے ضرورت مند بچوں کےلیئے کولر ،کرکٹ کی کٹس اور کھانے کا سامان تحفہ دے کر اپنی ملاقات کو سنہرہ پل بناتے ہوۓ محبتوں کی خوشی کو تقسیم کیا۔یہاں کی نامور رستم جی اسکول میں سن ٢٠١٧ء\٢٠١٨ ء اس تعلیمی سال میں کامیابی حاصل کرکے مختلف نصاب کی مختلف مقامات پر تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملاقاتوں کا سلسلہ منقطع ہوگیاتھا۔لیکن پھر ایک مرتبہ سب نے ملنا چاہیئے ایسی کچھ دوستوں کی خواہش ہونے کے بعد اس ملاقات کا انعقاد کیاگیا۔ملاقات کی تقریب کےلیئے سب طلبہ و طالبات نے ہر ایک ضروری پیسے جمع کیئے۔ان پیسوں میں ملاقات کی تقریب عمل میں آئی۔
تقریب کے بعد ملاقات کےلیئے جمع پیسوں میں سے سات۔آٹھ ہزار روپیئے بچ گیئے تو ان پیسوں کا کیاکیاجاۓ۔؟ ان سابق طلباء نے اپنے گھر پرسرپرستوں سے مشورہ کیا تو والدین نے ان پیسوں کو سماجی خدمت میں خرچ کرنے کو کہا۔جس کے مطابق ان طلباء نے ساوکھیڈا علاقہ میں واقعہ سہارا میراگھر کے ضرورت مند بچوں سے ملاقات کرکے اور اظہار ھمدردی کے بعد طلباء کےلیئے آنے والے موسم گرماں کےلیئے کولر اور کرکٹ کٹس سامان تحفہ دیا۔ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا ،ان کے ساتھ کیھل کود کی ، ان سے گفتگو کی۔ان سابق طلباء نے اسی طرح باقی رقم سے ریمانڈ ھوم کے بچوں اور ضعیف گھر ( بزرگ آشرم) کے بزرگوں میں ضروری سامان تقسیم کرکےاطمینان و خوشی حاصل کی۔اور آئندہ مستقبل میں خود کی کمائی سے مدد کرنے کا قابل ستائش فیصلہ ان طلباء نے لیا۔اس تقریب کے شرکاء طلباء اویس اشفاق باغبان ،سنکیت بھاوسار ،اکشت جین ،انوج واگھوڑدے ،پرتھمیش کلکرنی ،دیپم سنچیتی ،ونیت پوار ،آرین گاندھی ،ھرش بھٹ ،منسوی ورما ،یش شری موڑے ،موہیت بیہرانی ،انیکیت چورڈیا ،چراغ اگروال ان طلبہ و طالبات نے اس قابل ستائش سرگرمی میں حصہ لیا۔
فوٹوکیپشن : سہارا میرا گھر کے ضرورت مند بچوں کےلیئے دیئے گئے سامان کے ساتھ جلگاؤں کی رستم جی اسکول کے سابق طلباء