اننت پور6 فروری (اردولیکس) ریاست آندھراپردیش میں ہوئے بھیانک سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج شام اننت پور بلاری ہائی وے پرکوٹاپلی گاوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب انووا کاراورلاری میں تصادم ہوگیا۔ کار میں سوار9 افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 6 خواتین ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے مقام حادثہ پرپہنچ کرنعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اورواکنڈہ کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مہلوکین بلاری میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ مہلوکین میں بی جے پی اسٹیٹ ارکان عاملہ کا رکن کے وینکٹ اپا بھی شامل ہے۔ مہلوکین وینکٹ اپا کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ حادثہ کا شکارہوگئے۔ وہ تمام آپس میں رشتہ داربتائے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے