جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں کی پی۔ای تاتیہ پاٹل کالج آف فارمسی میں مدرس و شہر کے گیندہ لال میل علاقہ میں رہائش پذیر اورضلع منیار برادری کے رکن محمد آصف شیخ نے اردو مضمون میں سیٹ امتحان میں نمایاں اوبی۔سی۔درجہ میں مہاراشٹر ریاست بھر میں صرف ٦ طلباء کامیاب ہوئے جس میں اول مقام حاصل کرکے ضلع و منیار برادری کانام روشن کرنے پر ضلع منیار برادری کی جانب سے برادری کے ضلعی دفتر میں انھیں تہنیتی استقبالیہ پیش کیاگیا۔اس نشست کی صدارت برادری کے شہر صدر سید چاند نے کی۔اس موقعہ پر ضلع صدر فاروق شیخ ، سلیم محمد ،طیب شیخ ،عبدالباری ،اعجاز سید
،الطاف شیخ ،ہارون شیخ ،صادق موسیٰ ،مجاھد خان ، مشتاق شیخ ،ہارون شیخ ،ہارون محبوب وغیرہ سماج برادران موجود تھے۔محمد آصف شیخ نے بارھویں کے بعد تعمیرات کے شعبہ میں مزدوری کی ، اس کے بعد دیگر مقامات پر مول مزدوری اور نوکری کرتے ہوئے بلیف و ایم لیف کی ڈگری حاصل کی۔
اور یشونت اوپن یونیورسٹی سے ایم۔اے کیا۔اسی طرح اکل کوا میں نوکری کرتے ہوئے اپنی پڑھائی جاری رکھی اور سیٹ امتحان کی تیاری کی و سولاپور یونیورسٹی میں پی۔ایچ۔ڈی کےلیئے اندراج کیا۔جو آخری مرحلے میں ہے۔اسی دوران شادی و اولاد کی پرورش جیسے مشکل ترین مرحلوں سے گذرتے ہوئےاپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کو اہمیت دے کر اردو مضمون سے سیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ان کے اس تعلیمی سفر و کامیابی میں فارمسی کالج کے راہل پاٹل ،قادر میمن ،نوتن مراٹھا کالج شعبہ اردو کے سبکدوش ہیڈ ڈاکٹر پروفیسر ایم اقبال شیخ ، انجمن اسلام پنچگنی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر بی۔اے پٹیل ، ڈاکٹر شرون کمار ، مدرسہ اشاعت العلوم اکل کوا کے مہتمیم مولانا وستانوی اور معاونین اسی طرح ضلع منیار برادری کی رہنمائی و تعاون حاصل رہا۔
فوٹو کیپشن : سیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر منیار برادری کے عہدیداران تہنیت پیش کرتے ہوئے۔