بنگلورو _ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے حکومت کرناٹک کے فیصلے کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت آج کرناٹک ہائی کورٹ میں ہوئی ۔ہائی کورٹ نے دو مرحلے صبح اور دوپہر میں اس مقدمہ کی سماعت کی۔تقریبا پانچ بجے تک سماعت جاری رہی جس میں مسلم تنظیموں کی طرف سے ہائی کورٹ میں پیروی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ دیودت کامت نے مدلل بحث کی۔
اور مختلف احادیث کا بھی حوالہ دیا۔بعد ازاں ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کل چہارشنبہ کی دوپہر تک ملتوی کردی۔اس دوران ہائی کورٹ نے حجاب مسلہ پر کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے طلبا اور عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی.
حجاب پر پابندی کے خلاف دائر مقدمہ میں مسلم تنظیموں کی طرف سے ہائی کورٹ میں پیروی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ دیودت کامت نے عدالت کو بتایا کہ سر پر اسکارف پہننا (برقع یا نقاب نہیں) اسلامی مذہب
کا ایک لازمی حصہ ہے