جلگاؤں (نامہ نگار)گذشتہ دنوں جلگاؤں ضلع جمعیت علماء و حفاظ فاؤنڈیشن کی جانب سے انظر مصطفیٰ آبادی کے نظموں کے مجموعہ اجالوں کی تلاش کی اجراء و اکرم قریشی ان دونوں نوجوانوں کے اعزاز میں منعقد مشاعرہ کے موقعہ پر جہاں اشاعتی و برقی ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو جمعیت علماء و حفاظ فاؤنڈیشن کی جانب سے پروقار ٹرافی دے کر پذیرائی کی گئ۔اس تقریب میں نمائندہ اردوٹائمز سعید پٹیل و فری لانس جرنلسٹ عقیل خان بیاولی انھیں ٹرافی تفویض کی گئ.
اس موقعہ پر جمعیت علماء کے ضلع صدر و وائرل نیوز مدیراعلیٰ مفتی محمد ہارون ندوی ، اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ،عیدگاہ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری فاروق شیخ ، بلدیہ اعظمیٰ شیوسینا کارپوریٹر ابراھیم پٹیل ،ایم آئی ایم کارپوریٹر ریاض باغبان ، کانگریس یوتھ کے ریاستی سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ ، پینچ سوڈا باٹلینگ کے ڈائریکٹر ظفر شیخ ، راشٹروادی کانگریس کے ساحل پٹیل ، کارپوریٹر نمائندہ اکرم دیشمکھ ، وائرل نیوز کے حافظ عبدالرحیم پٹیل ،رحمانی پورٹل نیوز کے حافظ شفیق رحمانی ، مراٹھی صحافی تشار پاٹل ، دھننجۓ دھنگر ، ایم آئی ایم کے سابق ضلع صدر ضیاء باغبان وغیرہ اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔قبل ازیں اقراء ایچ۔جے۔تھم کالج ہال میں منعقد اس تقریب کا آغاز حافظ سلمان پٹیل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد ازاں مہمانان نے اپنے تاثرات سے اردو ادب کے فن شاعری و فن صحافت کے مثبت پہلؤوں پر روشنی ڈالی و جمعیت علماء و حفاظ فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو ایک شاندار و خبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں اعزازی مشاعرہ عمل میں آیا۔ابتدائی نظامت صابر مصطفیٰ آبادی نے کی۔
فوٹوکیپشن : سعید پٹیل و عقیل خان بیاولی کو مفتی ہارون ندوی ، ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، فاروق شیخ ، ظفر شیخ ، ریاض باغبان ، مقتدیر دیشمکھ ، ساحل پٹیل ، ریاض کاکر و مہمانان اعزاز تفویض کرتے ہوۓ۔


