حیدرآباد (اردولیکس) حیدرآبا میں ایک جوڑے نے اپنی شیرخواربیٹی کو80 ہزارروپئے میں فروخت کردیا۔ ونستھلی پورم کے اسسٹنٹ کمشنرپولیس پرشوتم ریڈی نے بتایا کہ مقامی سرینواس اوردرگارپریہ کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی۔ انھیں دو لڑکیاں ہیں جنوری میں درگا پریہ نے لڑکی کو جنم دیا۔ مسلسل تیسری مرتبہ بیٹی کی پیدائش پروہ کافی مایوس تھے اوراس جوڑے نے اسے فروخت کردینے کا منصوبہ بنایا۔
اُنہوں نے آشا ورکربھاشماں کی مدد سے بچی کو بالا پور کی رہنے والی کویتا کو 80 ہزارروپئے میں فروخت کردیا۔ بچی کو فروخت کرنے کے معاملہ کا پتہ چلنے پرپولیس نے اس پورے واقعہ کی جانچ کرتے ہوئے درگا پریہ، سرینواس، بھاشماں اورکویتا چاروں کو گرفتارکرلیا۔ شیرخوار بچی کو شیشو وہار منتقل کردیا گیا۔

