ٹریفک پولیس سے وابستہ ایک کانسٹبل نے اپنی جان پرکھیل کرماں اور بیٹی کی جان بچائی۔ حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پرواقع فلیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے بعد وہاں مقیم ایک خاتون اوراس کی بیٹی پھنس گئے تھے۔
مقامی افراد نے ان کی مدد کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے ۔ فوری طور پرپولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کانسٹبل شراون کمارنے وہاں پہنچ کرٹیرس سے اترکرماں بیٹی کو بہ حفاظت باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی اورانھیں محفوظ مقام پرمنتقل کیا۔