جلگاؤں:اقرأ کے صدر اور الفیض فاؤنڈیشن کے بانی عبدالکریم سالار کو جلگاؤں کے عثمانیہ پارک کے ساکنان مدینہ کالونی کی جانب سے ایک اعزازی مشاعرہ میں "سپاس نامہ"پیش کیا گیا۔جس میں عبدالکریم سالار کی تعلیمی،سماجی اور طبی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کا اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مقابلہ کرکے آگے بڑھنے کے حوصلے کا اعتراف کیا گیا ھے۔یہ سپاس نامہ مشہور شاعر اور ناظم صابر مصطفیٰ آبادی نے ترتیب دیا ھے۔اسی تقریب میں اسی علاقے کے امن پارک کے نوجوانوں نے امن پارک کے "امن فاؤنڈیشن "کی جانب سے موصوف کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں "فخر خاندیش ایوارڈ" سے نوازا۔یہ ایوارڈ شیخ مسعود چاند،فیروز خان،انظار خان،رضا سر،دانش خان،جنید ناشیط اور رفقاء نے پیش کیا۔
سپاس نامہ مدینہ کالونی کے قاضی کلیم الدین،اقبال تڑوی سر،عبدالرحیم سالار،فاروق کھاٹک،مزمل شیخ،نعیم شیخ،غیاث الدین سر،پرویز خان،اعجاز سر،ندیم مرزا،عمران سالار،وقار شیخ،رحیم شیخ اور دیگر رفقاءنے پیش کیا۔
مہمان خصوصی کے طور پر وحید امام ،مشتاق کریمی وغیرہ حاضر تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید کی کورونا میں طبی خدمات انجام دینے پر ان کی خدمت میں بھی سپاس نامہ پیش کیا گیا۔پروگرام اور مشاعرے کی نظامت صابر مصطفیٰ آبادی نے کی۔