حیدرآباد 13 فروری2022 (اردولیکس) سگریٹ کے شوق نے ایک شخص کی جان لے لی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ شہر کے منگل ہاٹ جنسی چوراہا علاقہ سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ مدھوکرخرابی صحت کی وجہ سے گھرپر ہی رہا کرتا تھا۔ کل اس کے گھروالے کسی کام سے باہرگئے ہوئے تھے۔ مدھوکرجو بیمارتھا بسترپرہی لیٹے لیٹے اس نے سگریٹ جلائی اورجلتی ہوئی ماچس کی تیلی بستر پرگرپڑی جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی اوروہ 70 فیصد جھلس گیا تھا۔
اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔