ما لیگاؤں:مورخہ13/فروری بروز اتوار صبح 10:00بجے شہر کی قدیم دینی درس گاہ الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم جو کہ *ماسٹر عبدالرشید و کاملی محمد رمضان صاحبان* کی سرپرستی میں جاری ہے۔جامعہ اظہارالعلوم(رمضان پورہ و مچھلی بازار)کی شعبہ دینیات کی طالبات اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن درجہ دینیات کے طلبا کا ذہنی آزمائشی سوال و جواب کا امتحان ہوا۔گزشتہ ماہ سے طلبا و طالبات بڑے ذوق و شوق اور انہماک سے اِس امتحان کی تیاری میں مصروف تھے۔100سوالات قرآنی معلومات ،نوری قاعدہ پر مشتمل ایک چھوٹا سا کتابچہ طلبا و طالبات کو دیا گیا تھا۔جس میں سے 30سوالات امتحان میں شامل کیے گئے۔
157/طلبا و طالبات نے تحریری پرچہ بحسن و خوبی دیا۔اِس آزمائشی امتحان کی نگرانی مدرسہ اہلسنّت اظہارالعلوم کی معلمات اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین حافظ محمد رمضان،حافظ غلام مصطفے صابری،حافظ مبشر رضوی صاحبان نے کی۔آنے والی 20/فروری کو نتائج کا اعلان کیا جاے گا۔جس میں امیدوار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے نوازا جاے گا۔
المرسلہ:شعبہ نشر و اشاعت الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم