حیدرآباد 13 فروری (اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پرایک مسافرکے پاس سے 12.74 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا۔ جدہ سے حیدرآباد پہنچنے والے مسافرکے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 248.40 گرام سونا برآمد ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ یہ کاروائی کسٹمس کے حکام نے انجام دی۔