جلگاؤں (نامہ نگار) یہاں کی خاندیش اردو کونسل کےسالانہ بیباک صحافتی خدمات کے اعتراف کے لیئے دیا جانے والا سن ٢٠٢١ ء کا اعزاز کھام گاؤں کے سینیئر صحافی واثق نوید کو دیا جاۓ گا۔اس طرح کا اعلان خاندیش اردو کونسل کے صدر عقیل خان بیاولی ، سیکریٹری سعید پٹیل ، کوآرڈینیٹر نوشاد حمید کی جانب سے ایک مکتوب کے ذریعے کیاگیا ہے۔ خاندیش اردو کونسل کا قیام سن ٢٠١٣ ء میں عمل میں آیا تھا۔تب سے اس کے حوالے سے اردوادب کے فروغ کےلیئے مختلف اصناف ادب کی سرگرمیوں کو انجام دیا جارہا۔نیز اردو ادب میں بےلوث اور بیباک خدمات انجام دینے والے باالخصوص صحافت کے میدان میں کام کرنے والے صحافیوں کی خدمات کی حوصلہ افزائی کو اہم مقام دیاگیا۔
جس کے تحت روزنامہ اُردو ٹائمز ممبئ کے رہائشی نیوز ایڈیٹر فاروق انصاری صاحب و اخبار ھذا سے منسلک صحافی محمد رفیق شیخ انھیں خاندیش اردو کونسل کی جانب سے اعزاز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٢٠٢١ ء کا بیباک صحافی ایوارڈ علاقہ برار کے سینیئر صحافی واثق نوید کھام گاؤں کو دیا جارہا ہے۔