ممبئی (اردولیکس) اپنی آواز سے سب کو مسحور کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا سے متاثر ہوگئیں۔ چند دن قبل انھیں علاح کیلئے ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ کل سے انکی طبعیت بے حد بگڑ گئی تھی جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا اوران کا انتقال ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں لتا منگیشکر نے 92 ویں سالگرہ منائی تھی انھیں 2001 میں حکومت ہند بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا تھا۔لتا منگیشکرالمعروف لتاجی نے 25 ہزار سے زیادہ گانے دنیا کی مختلف زبانوں میں گائے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ لتا منگیشکر کا جنم 28 ستمبر 1929 کو اندورمیں ہوا تھا۔ ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکرگلوکار اور اداکار تھے۔
وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں۔ موسیقار غلام حیدر نے ان کی حوصلہ افزائ کی اس کے بعد وہ کامیابی کی بلندیوں کی طرف روانہ ہوگئیں اورترقی کے اس سفرمیں انھوں نے کبھی پیچھے مڑکرنہیں دیکھا۔