مالیگاؤں: (پریس ریلیز)سرکاری اسکیمات کے حصول میں معاون اور سرکاری ریکارڈ میں اندراج کے لئے ضروری مزدور کارڈ بنانے کے لئے آج مورخہ 4 فروری 2022 بروز جمعہ ایک مزدور کارڈ کیمپ مسجد سعدیہ خاتون حنیف ملی نگر (دت نگر) کے پاس لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور مزدور کارڈ بنوایا.
مزدور کارڈ ہر سرکاری اسکیمات سے استفادہ کا زریعہ ہے اگر کام کے دوران کوئی حادثہ ہوجائے تو اس کی بنیاد پر سرکاری مدد بیمہ پالیسی مل سکتی ہے اسی طرح لاک ڈاون اور دیگر ہنگامی حالت میں گورنمنٹ کی جانب سے مزدوروں کے لئے کوئی اسکیم یا فنڈ مہیا کیا جاتا ہے تب بھی رجسٹریشن شدہ افراد ہی اس سےفائدہ اٹھانے کے اہل ہوتے ہیں اس میں مرد اور خواتین د دونوں رجسٹریشن کروا کر کارڈ بنوا سکتے ہیںآج کے اس بامقصد اور اہمیت کے حامل پروگرام میں
جنتادل سیکولر،ادارہ القاسم، مسیح اللہ بیسٹ، آل مالیگاوں میتھا یونین، الفا گروپ، ڈیسینٹ گروپ، زمزم الیون سی، اور نوجوانان محلہ حنیف ملی نگرو رحمان پورہ، زیتون پورہ بطور معاون موجود تھے۔
عوامی اور خاص طور مزدوروں کے فائدہ کے لئے اٹھائے گئے اس قدم اور کوشش پر ہم تمام معاونین کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ بہترین جزائے خیر عطا فرمائے آمین
دعا گو.سیح اللہ بیسٹ و ادارہ القاسم