پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے مشرقی علاقے پر واقع وانگی روڈ، نزد راحت چوک، جمعرات بازار، مسجد قادریہ، پربھنی کا افتتاح 23 مارچ 2022 بروز بدھ بعد نماز عشاء ہونے جا رہا ہے -مسجد کے افتتاحی تقریب میں استقبال ماہ رمضان عنوان پر مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد رفیع الدین اشرفی، بانی و مہتمم جامعہ اشرفیہ نوریہ، پربھنی و رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ کا خصوصی خطاب رکھا گیا ہے - اس افتتاحی تقریب میں حافظ و قاری عبدالرحمن، پربھنی کو مدعو کیا گیا ہے - ملحوظ رہے کہ وانگی روڈ پر قبل ازیں لب سڑک پر ایک بھی مسجد آباد نہیں ہے - جبکہ مذکورہ علاقہ مسلم آبادی والا علاقہ ہے - جس کے سبب مسلمانان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے - اس مسجد کی تعمیر کے لیے اور اپنے مرحومین کے نام سے یا اپنے جانب سے اللہ کے گھر کے تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل حافظ و قاری سید نثار احمد قادری و جملہ کمیٹی مسجد قادریہ، وانگی روڈ، پربھنی نے کی ہے - مزید تفصیلات کے لیے حافظ و قاری سید نثار احمد قادری سے ان موبائل فون نمبر 9860393739 پر بھی رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے -

