حیدرآباد(اُردو لیکس)آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع میں ایک خاتون نے ایک ایسے بچہ کو جنم دیا جس کے دونوں کان نہیں ہیں وشاکھاپٹنم ضلع کے ونابنگی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ناگامنی نامی خاتون نے اس بچہ کو جنم دیا۔ ناگامنی کو کو اس ماہ کی 18 تاریخ کو ضلع اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس نے اسی رات کو یہ بچہ جنم دیا۔ والدین صبح بغیر کانوں کے پیدا ہونے والے بچے کو دیکھ کر رو پڑے۔ یہ بچہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ فی الحال صحت مند ہے۔ اسے بہتر علاج کے لیے وشاکھاپٹنم کے جی ایچ منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شنکر پرساد نے کہا کہ اس طرح کے بچوں کی پیدائش بہت کم ہوتی ہے۔

