نوجوانوں کو صنعت و تجارت سے جوڑنے برائٹ بگن کی جانب سے بزنس ایکسپو
مسلم نوجوانوں کو شرکت و استفادہ کرنے امیرحلقہ مولانا حامد محمد خان کی اپیل
حیدرآباد ( اردو لیکس پریس ریلیز) ملت اسلامیہ کو معاشی تنگی سے باہر نکالنے‘ ان کی مفلوک الحالی کو دورکرنے نوجوانوں کا صنعت و تجارت میں حصہ لینا اورآگے بڑھنا بے حد ضروری ہے اِسی غرض سے شعبہ ملی اُمورجماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ برائٹ بگن گائیڈنس و اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کی جانب سے /20 مارچ2022‘بروز اتوار صبح 10 تا شام6 بجے خواجہ منشن مانصاب ٹینک حیدرآباد پر پہلا بزنس گائیڈنس ایکسپو کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اس بزنس ایکسپو میں کثیر تعداد میں مسلم نوجوانوں سے شرکت و استفادہ کی اپیل کی۔مولانا نے کہا کہ اس ایکسپو کا مقصد ملت کے نوجوانوں کو تجارت‘ ہنر مندی‘ صنعت و حرفت کی جانب متوجہ کرنا‘ نئے آئیڈیاز‘ نئے پروجکٹس اور نئی راہوں سے ہم آہنگ کروانا ہے۔
تا کہ وہ کامیاب تاجر ثابت ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ایکسپو میں انوسٹمنٹ‘ خریداری‘ مین پاور کا حصول و دیگراہم تجارتی اُمورکی جانب رہنمائی کی جائیگی۔ امیرحلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے ملت کے اُن افراد سے بھی اس ایکسپو میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے جو پہلے سے کاروبار کا وسیع و کامیاب تجربہ رکھتے ہوں تا کہ اُن کے تجربات سے نئے انٹرپرینرس کو تحریک مل سکے۔ اس موقع پر خواجہ منشن ہال میں ایک پروگرام بھی منعقدہوگا جس کو شہر کے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و دانشواران کے علاوہ ممتاز تجارت و صنعت کار بھی مخاطب کریں گے۔
مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹرشیخ عثمان سکریٹری شعبہ ملی اُمور جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ سے اُن کے موبائل نمبر 9059749058 پر ربطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔


