برہان پور(اعجاز احمد راہی کے ذریعہ) دارلسرور برہانپور میں ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد گاندھی چوک کے نزد پل کےمدرسے کے پاس گراؤنڈ میں کیا گیا. اس مشاعرے کی صدارت مشہور ومعروف ہائی کورٹ ایڈووکیٹ منوج اگروال نے کی ابتدائی نظامت کے فرائض شعور آشنا اور باقاعدہ نظامت جمیل اصغر صاحب نے کی
مشاعرے کا آغاز حضرت ابراہیم علیہ السلام عرف ٹیکے والی مسجد کے پیش امام ماسٹر الحاج اعجاز احمد راہی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ باقاعدہ مشاعرے کا آغاز اعجاز امیدی کی نعت پاک سے ہوا اس مشاعرے کے مہمان خصوصی کے طور پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین ڈاکٹر مہتاب عالم سینئر صحافی بھوپال، اور باہر سے آئے ہوئے کئ اسکالر نے شرکت کی نیز مقامی لوگوں میں واجد اقبال اجے رگھو ونشی سابق ضلع صدر کانگریس محمد حنیف ایڈوکیٹ لال باغ،ڈاکٹر فرید قاضی، کملیش شاہ، محمد حنیف انصاری ایڈووکیٹ، صحافی اعجاز احمد راہی، عارف انصاری، خلیل الرحمٰن انصاری ایڈووکیٹ،مشرف خان خصوصی طور پر مدعو تھے۔
گزشتہ دنوں اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام تلاش جوہر پروگرام میں شرکت کرنے والے اور پہلا انعام حاصل کرنے والے شہر برہان پور کے تاج محمد تاج، کا استقبال کیا گیا دیگر انعام یافتگان میں حارث علی حارث پروانہ برہانپوری عابد ایڈوکیٹ قیوم افسر کا استقبال کیا گیا ۔اس مشاعرے میں ریاست علی ریاست،عبدالاحد امجد، اعجاز امیدی، استاد لطیف شاہد،نعیم اختر خادمی، قمرالدین فلک، طاہر نقاش، ڈاکٹر جلیل الرحمن،عالم نشتری ظہیر انور، تاج محمد تاج، قیوم افسر، استاد محبوب پرواز، نے اپنے مخصوص کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اس مشاعرے کو سجانے سنوارنے اور منعقد کرنے میں، اہم رول ادا کرنے میں مسعود محمد گوٹے والے والے نے کارہائے نمایاں انجام دئیے ساتھ ہی ان کی ٹیم میں ان کے دیگر احباب نے بھی تعاون کیا
اس مشاعرے میں امان گوٹے والا سعید انور مسعود ریاض انصاری، ماسٹر ریحان انور،اقبال قوسین کے علاوہ دیگر باذوق سامعین نے شرکت کیا صدارتی خطبہ میں منوج اگروال کے بجائے شہزادہ محمد آصف خان نے اپنے مخصوص انداز میں مخاطب کیا۔
دیر تک مشاعرے میں شہر کے با ذوق سامعین لطف اندوز ہوتے رہے۔