ساوتری فاطمہ وچار منچ کی جانب سے سیرت النبی پر منعقد مقابلے کے انعامات کی تقسیم
احمد نگر ۔ (عابد خان) سانے گروجی نے مراٹھی میں اسلامی سنسکرتی یہ کتاب لکھی ہے ۔ جس میں اسلام کس طرح سے سماجی ، قومی یکجہتی، رواداری، برابری، عالمی بھائی چارہ، عدل و انصاف اور دیگر شعبوں میں کس طرح سے عوام کے لئے مفید ہے۔ ان سب باتوں کا ذکر اس کتاب کے ذریعے ملتا ہے۔ جو لوگ سیرت النبی اردو میں نہیں پڑھ پاتے ہیں ان کے لیے یہ کتاب اب بہت ہی مفید و کارآمد د ثابت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار لکھنؤ یونیورسٹی کے سابق چانسلرڈاکٹر سرجےراو نمسے نے کیا ۔
اسلام کی تعلیمات پوری دنیا کو ہو۔ اس غرض سے احمد نگر کے سماجی ادارے ساوتری فاطمہ وچار منچ کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر اس کتاب پر منحصر سوال جواب کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں حصہ لینے والے کو کتاب مفت میں دی گئی تھی۔ کتاب پڑھنے کے لئے دو مہینے کا وقت دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سوالات آن لائن ڈالے گئے تھے۔ اس مقابلے میں احمد نگر ضلع سے آٹھ سو لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ جس میں سے تین حصوں میں اس مقابلے کو لیا گیا۔ جن میں اول دوم سوم چہارم اور رنراپ کا ایسے کل ملا کر 70 لوگوں کو کل ڈھای لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ آٹھ سو میں سے ساڑھے سات سو حصہ لینے والے حضرات ہمارے غیر مسلم بھائی تھے۔ جنہوں نے اس کتاب کو پڑھ کر بہت اچھے سے سوالات کے جوابات دے۔ منتظمین کا مقصد بھی یہی تھا کہ غیر اسلامی بھائی بھی اس کتاب کے ذریعے اسلام کو پڑھیں۔ جس میں وہ کامیاب ہوئے۔
جیتنے والوں کو انعامات کی تقسیم مہمان خصوصی سابق چانسلر ڈاکٹرسرجےراو نمسے ، ڈاکٹر رفیق سید ، حاجی شوکت بھائی تنبولی، ایڈوکیٹ سمبھاجی بوروڈے، علی انعامدار، بھالیکر مہاراج، سوپن کاکا اوٹی مہاراج، مولانا عبدالقادر اور دیگر حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر مراٹھی قرآن اور اسلام کے دیگر موضوع پر مراٹھی میں کتابیں بڑی تعداد میں لوگوں نے خریدی۔ جن کے پاس معاشی سبب تھا ان کو منتظمین نے مفت میں کتابیں تقسیم کیں۔
رابطہ۔
عابد خان ( ایڈیٹر مخدوم) احمد نگر۔
9860477869