مالیگاؤں:(پریس ریلیز) الحمد لله شہریان مالیگاؤں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت ہو رہی ہے کہ گذشتہ دو ڈھائی سالوں کی سخت آزمائش سے نبرد آزما ہونے کے بعد اللہ عزوجل کے فضل سے حرمین شریفین کی حاضری و عمرۃ و حج کی ادائیگی کی سخت ترین پابندی سے خلاصی نصیب ہوئی ۔
اللہ تعالی کا بے پناہ شکر و احسان ہے کہ ہمارے اپنے شہر سے بھی عازمینِ عمرہ کے ادائیگی عمرہ کیلئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے اور بہت سے خوش نصیب احباب بھی حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق حج و عمرہ کی ادائیگی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔
اسی مناسبت سے فی الحال عازمینِ عمرہ کی شرعی رہنمائی و تربیت کے پیشِ نظر سابقہ روایات کے مطابق ان شاءاللہ العزیز غربید مسجد چونابھٹّی مالیگاؤں کے اوپری ہال میں آئندہ ہفتہ 12 ، 13 اور 14 مارچ مطابق ٨ ، ٩ ، اور ١٠ شعبان المعظم بروز سنیچر،اتوار اور پیر تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس منعقد ہوگی جسمیں حالیہ دنوں اور رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے خوش قسمت مَرد و خواتین کی رہنمائی و تربیت کی جائیگی تاکہ عمرہ کی ادائیگی سنتوں کے مطابق صحیح و درست ہو سکے یاد رہے کہ مذکورہ تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس حسبِ معمول بعد نمازِ عشاء فوراََ منعقد ہوگی جس میں خواتین اسلام کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہوگا۔
لہٰذا عمرہ و حج کیلئے جانے والے خواہشمند مرد و خواتین ضرور اس تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ادائیگی عمرہ و حج کی درستگی کو یقینی بنائیں۔