لکھنو:(اُردو لیکس) سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ان کے فرزند عبداللہ اعظم خان نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اعظم خان جو فروری 2020سے جیل میں ہیں جیل سے ہی انھوں نے رام پور اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کو زائد 60 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔اسی طرح اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی سوار تانڈہ اسمبلی حلقہ سے شاندار کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بی جے پی امیدوار کو 56 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔حالیہ دنوں عبداللہ اعظم خان سیتا پور جیل سے رہا ہوئے تھے.