رسوڑ (محمد شاکر ہمدرد) بتاریخ 26 فروری 2022 بروز سنیچر کالج ہذا میں درجہ نہم و یاز دہم کے طلباء و طالبات نے الوداعی تقریب کااہتمام کیا ۔جس کی صدارت ڈاکٹر ذاکر نعمانی سر آکولہ نے اور بطورِ مہمانان خصوصی محمد وحید سر صدر مدرس سیدقمرالدین اُردو ہائی اسکول تیلہارا محمدذاکر سر سیکریٹری جمعدار اُردو اقلیتی تعلیمی ویلفئیر سوسائٹی ہیور کھیڑ اور کالج ہذا کے صدر مدرس عالی جناب احسا ن الدین شیخ نے اپنی شرکت درج کرکے تقریب کو زینت بخشی۔
الوداعی تقریب کا آغاز خالق کائنات کی اس اعظیم کتاب قرآن المجید فرقان الحمید سے ہوا۔ بعد ازاں درجہ نہم تا یازدہم کے طلبہ نے فارغین طلبہ کے ساتھ گزرے ہوئے ان خوش گوار لمحات کو یاد کر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امسال فارغین طلبہ درجہ دہم و دوازدہم نے بھی اپنے ساتھیوں سے جدا ہونا بڑا مشکل کام ہوگا۔اس کا اظہار ایک طالب علم نے ایک شعر پڑھ کر کیا ۔
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
طلبہ کے اظہار خیال کے بعد مہمانان خصوصی نے طلبہ کو بیش قیمتی نصیحت کی اور امسال بورڈ امتحان میں شریک طلبہ کو دعائیہ کلمات سے نوازا صدر محترم نے اپنے خطاب میں بورڈ امتحان سے منسلک کار آمد باتیں بتائیں اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدارتی خطاب کے بعد رسم شکریہ کالج ہذا کی شان و جان صدر مدرس عالی جناب احسان الدین شیخ نے ادا کی ۔ اور ناظم تقریب ازکیہ تحرین نے اپنی زمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے رسم شکریہ کے بعد الوداعی تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔اس تقریب کو کامیاب بنانے میں درجہ نہم و یازدہم کے طلبہ اور اسکول ہذا کے اساتذہ میں محمد مدثر ، انتظامیہ کمیٹی کے رکن عاطف خان سر ، محمد وسیم سر اور جملہ اسٹاف حنیفیہ کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔