(اردو لیکس )سعودی عرب نے کورونا سے متعلق کئی پابندیوں کو ختم کردی گئی ہیں دو مقدس مساجد مکہ اور مدینہ منورہ میں سماجی فاصلے کو ختم کردیا گیا البتہ ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے مملکت میں آنے والے افراد کے لئے کورونا کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورنٹائن کو ختم کردیا ہے ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی کے پیش شاہی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے
دو دن قبل حکومت نے عمرہ پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے سعودی عرب کی شاہی حکومت نے ہر عمر اور ہر ملک کے افراد کیلئے عمرہ کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے سعودی وزیر حج کا کہنا ہے کہ کرونا وباء کے باعث عمرہ ادائیگی محدود کی گئی تھی تاہم اب یہ سعادت سب کیلئے عام کردی گئی ہے۔
سعودی وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دو سال پہلے عمرہ کی ادائیگی کرونا وباء کی وجہ سے محدود کردی گئی تھی مگر اب عمرہ کی سعادت سب کیلئے عام کردی گئی ہے۔انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ سے وضاحت کی کہ اللہ کے فضل و کرم سے ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے جب چاہیں عمرہ کی بکنگ کروائیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹیز کے ایک رکن نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ 228 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے ملکوں کو روانگی تک بہترین خدمات فراہم کررہی ہیں
نیوز ویب سائٹ و بلاگ بنانے کیلئے رابطہ کریں 9689748432
جواب دیںحذف کریں