حیدرآباد_(اُردو لیکس) تلنگانہ آرٹی سی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے آر ٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن نے بتایا کہ کارپوریشن نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر حیدرآباد میں خواتین کے لئے ہجوم کے اوقات میں 4 خصوصی ٹرپس چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 8 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔
تاہم اس کے لئے شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہے۔ کارپوریشن نے بس اسٹیشنوں پر 31 مارچ تک خاتون تاجروں کی جانب سے اشیاء اور خدمات کے علاوہ نمائش کے لئے اسٹالس مفت فراہم کئے جائیں گے.