اس سال 2022 میں جامعات المدینہ کے
11450 طلبہ و طالبات سینٹرلائز سالانہ امتحانات (Yearly exam) دے رہے ہیں
جلگاؤں را ویر :(پریس نوٹ )عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیا بھر میں علم و عمل کی روشنی کوجدید تقاضوں کے ساتھ متعدد شعبوں کے توسط سے عام کرنے کی پیہم کوشش کررہی ہے ۔جس کی ایک کڑی جامعۃ المدینہ بھی ہے جس کے ذریعے طالبان علوم نبویہ کو بہترین طرز تدریس اور جامع نصاب کے ساتھ درس نظامی کرایا جاتا ہے ۔جس کے سالانہ امتحانات کے سلسلےفیضانِ گلشنِ رضا را ویرکے ساتھ ساتھ ہند بھر میں جاری ہے ۔
جس کا نظام اس طرح سے بنایا گیا ہیں کےتمام طلبہ و طالبات کو شناختی رقعہ (Admit card (Roll no slip سوفٹویئر اسٹوڈنٹ مینیجمینٹ سسٹم سے جاری کیا گیا ہیں ساتھ ہی پورے ہند میں سوالیہ پرچہ ایک ہی ہوگا ایسا نہیں کہ ہر جامعۃ المدینہ کا الگ Question Paper ہو بلکہ پورے ہند کا نظام ایک ہی ہے۔ کاپی چیکنگ کے لیے پانچ ریجن پر 5 سینٹر بنائے گئے ہیں جس میں پورے ہند کی کاپیاں ماہر اساتذہ کے
ذریعے چیک ہوںگیں وہیں نقل سے بچنے کے لئے اور اس کی احتیاطیں پیپر منسوخ (cancel) کرنے کے مدنی پھول مرتب کیے گئے ہیں۔ پورے ہند میں صبح 9 بجے تا 12 بجے یہ امتحانات ہونگے ایک شہر سے دوسرے شہر Controller of Examination بنا کر دوسرے جامعۃالمدینہ میں بھیجا جاتا ہے جو پورے نظام کو دیکھتا ہے
جوابی کاپی چیک ہونے کے بعد مفتش (Rechecker)اس کو پھر recheck کرتے ہیں۔یہ رزلٹ پورے ہند کا ایک سینٹر سے بنایا جاتا ہے۔رزلٹ کو پھر ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیا جائے گا جس میں طالب علم اپنا رول نمبر ڈال کر اپنا رزلٹ چیک کر سکیں گے۔
رزلٹ آؤٹ ہونے پر جس طالب العلم کو یہ لگتا ہے کہ میرے نمبر کم ہیں تو اس کو اپنی کاپی ری چیک کرانے کا بھی حق حاصل ہے۔
خاص وہ طالب العلم جو ایک یا دو پرچے میں ناکام ہو جاتا ہے اس کو ( Supplymentry Exam) ضمنی امتحانات میں دوبارہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی.ان تمام معاملات کی نگرانی جامعۃالمدینہ کے ذیلی شعبہ " مجلس شعبۃ الامتحان ھند " کرتی ہے ۔
میڈیا ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی ہند
رفیق روشن قادری
9890226331