بھیونڈی :(پریس ریلیز)بروز بدھ 9 مارچ 2022، مہاراشٹر پولس اور ہند بھومی ٹائمس کی جانب سے ڈی سی پی آفس، پولس سنکل ہال، بھیونڈی میں ایک پر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ ہائے حیات کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے افراد کی پذیرائی کی گئی۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دینے والے بھیونڈی کے مختلف اسکولوں اور کالیجیس کے اساتذہ کی پذیرائی بھی کی گئی۔ اقصیٰ ڈگری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عنیزہ فرید، صمدیہ جونیر کالج کے لیکچرر مومن فہیم احمد، رئیس ہائی اسکول کے معلم عامر اصغر قریشی اور بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 67 کے سرگرم معلم سجاد اختر مومن کو ڈی سی پی محترم یوگیش چوان صاحب نے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع کی ایک یاد گار تصویر۔