جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) علاقہ کی دیرینہ تشنگی کہ مقامی سطح پر شرعی مسائل بآسانی شرعی طرز پر حل ہو اس مقصد کی تکمیل بفضل تعالیٰ حال ہی میں سنی علماء کونسل کی قیادت میں پایۂ تکمیل کو پہنچی تنظیم ھذا کے زیر اہتمام شہر کے دارالعلوم سمنانیہ اجنتا چوک نیشنل ہائی وے پر واقع مدرسہ میں رضا دارالافتاء کا افتتاح جشن دستار بندی کے موقع پر خلیفۂ جانشین سرکار مفتی اعظم ہند الحاج الشاہ مفتی محمد اشرف رضا صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا اس موقع حضرت موصوف نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری زندگی شرعی طرز پر عمل آور ہونگی تو ہم میں کسی طرح کے کوئی تنازعے نہیں ہوں گے مگر انسان چاہتے نا چاہتے ہوئے کبھی شیطانی وسوسوں یا بہکاوے میں آکر گناہ کا مرتکب ہو سکتا ہے یا ہو جاتا ہے خطا اور بشر بہت قریبی اور آزمائشی بھی ہیں اس سبب مسائل پیدا ہوتے ہی ہیں ان حالات میں اگر ان کے حل شرعی طریقہ سے نکالے گئے تو ہمارا ہر طرح کا فائدہ ہی فائدہ ہے
ان زرین خیالات کا اظہار مفتی محمد اشرف رضا صاحب نے افتتاح کے موقع پر کیا موصوف نے یہ بھی نصیحت کی کہ حالات کا رونا نہ روۓ اور نہ ہی کسی کو سازش کرنے یا مداخلت کرنے کا موقع دے اپنی صدارتی تقریر میں حضرتِ مفتی مولانا آصف اقبال صاحب ناسک نے دارالافتاء کی اہمیت بتاتے ہوئے اس سے جڑے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ شرعی طرز عمل دنیا و آخرت کی سرخ روئ و کامیابی کی ضمانت ہے یہ خوش آیند بات ہے کہ آج سے علاقے کی تاریخ میں نۓ باب کا اضافہ ہورہاہے عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اس سے فیضحاصل کریں اسی طرح کے تاثرات حاضرین علماء کرام و مفتیان نے دۓ اس موقع پر شہر کی سنی علماء کونسل کے عہدیداران اراکین انتظامیہ و شہریان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

