برہان پور (اعجاز احمد راہی)دارلسرور شہر برہان پور شریف میں ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت چپ شاہ ولی رحمت اللہ علیہ کا 101 واں عرس مبارک نہایت ہی تزک و اہتمام کے ساتھ منایا جا رہا ہے.
پروگرام۔
صندل شریف، 24/03/22 بروز جمعرات شام 4 بجےدرگاہ شریف سے نکل کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پر صندل چڑھایا گیا ۔محفل میلاد، 25/03/22بروز جمعہ کو منعقد ہوگی جسمیں شہر کے معزز سلام خواں حضرات آستانہ عالیہ پر اپنے عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کر نعت و منقبت و سلام سے سامعین کو محظوظ کرینگے ۔پروگرام کا اختتام ۔قرآن خوانی،قل شریف و لنگر شریف سے 26/03/22 بروز سنیچر 9 بجے ہوگا.اہل زوق حضرات اور پرہان پور کی عوام سے شرکت کر نے کی التماس کی ہے۔
الداعی خادم درگاہ
حاجی محمد یونس شاہ مدنی
سجادہ نشین درگاہ چپ شاہ ولی رحمۃ اللہ علیہ برہان پور شریف

