حیدرآباد: (اُردو لیکس )ریاست آندھراپردیش کے ضلع پلناڈو میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اوردس زخمی ہوگئے۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق آج رات دیرگئےرینٹہ چنتلا الکٹرسٹی سب اسٹیشن کے پاس سری سیلم سے رینٹہ چنتلا جانے والی منی بس حادثہ کا شکارہوگئی۔ حادثہ کے وقت بس میں قریب 38 مسافرین سوارتھے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے گرجالہ کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ مہلوکین کی فوری شناخت نہیں ہوسکی اورپولیس حادثہ کی تفصیلات حاصل کررہی ہے۔