مالیگاؤں:مفکرملت ابوالحسن علی ندوی فرماتے تھےکہ لڑکیوں کےسرپرستوں کے ایسے خطوط آتے ہیں جس کوپڑھ کرجگرشق ہوتاھےاورآسمان کےٹوٹ پڑھنے کااندیشہ بعض خطوں میں لکھا گیاکہ میری کئی لڑکیاں ہیں ایک کامعاملہ ہوتاتوپیام دینے والے لڑکے اور سرپرستوں کےمطالبات کی تکمیل کرلی جاتی ۔
مگرہرلڑکی کےپیغام پرایسےمطالبات کئے جارہےہیں۔ جن کی تکمیل امکان کےباہرہے۔ کیاہم ان لڑکیوں کوزہردےدیں ؟یاان کاگلاگھونٹ دیں ؟یاان کو مصیبت کی زندگی پرمجبور
کریں ؟ان خطوط کوپڑھ کر رونگٹے کھڑےہوجاتے ہیں۔ اورعذاب الہی کےنزول کاخطرہ محسوس ہونے لگتا ہےمعصوم لڑکیاں جہیز کی وجہ سے جلادی جاتی ہیں صرف دہلی میں ہربارہ گھنٹےمیں ایک نئی دلہن کو جلا کرما ر ڈالا جاتا ہے (قومی آواز1986) مولانا سجاد نعمانی صاحب فرماتےہیی کہ جہیزحرام ہے جہیزجیسامنحوس ناجائزبےبرکت مال اس آسمان کےنیچےدوسرا نہیں۔ مفتی اعظم تقی عثمانی فرماتےتےہیی کہ جہیز بیٹی کیلئے تحفہ نہیں ہےمعاشرےکاایک جبرہےہندوستان میں روزانہ 23لڑکیاں جہیزکےسبب سے جلتی مرتی یاخودکشی کرلیتی ہیی(اخبارہندوستان مارچ2021) جہیزکےخلاف ملک کاقانون سخت سے سخت بن رہاہے ہمارےہندو بھائی اس کےخلاف تحریک چلارہے ہیں۔
ایسےماحول میں اگرکوئی نوجوان مرد غیرت اسلامی کا ثبوت دیتےہوئےجہیزمشرکانہ رسم کےبغیرنکاح کرتاہےتویقیینا اس کو100شہیدوں کاثواب ملےگا۔
الحمدللہ 29.5.2022احمدمصطفی مسجدمالیگاؤں بعدنمازعصرالحاج عبدالقدوس ابن ظہیراحمدکی پسرزادی عبدالطیف کی دخترمحترمہ منزہ صاحبہ کانکاح مولوی محفوظ الرحمن ملی ابن محمدحسین کےہمراہ منعقدہوا۔
اس موقع پرابوسفیانMR صاحب نےکہا کہ نکاح ارمان پوراکرنےکا نہیں۔ رب کافرمان پوراکرنےکاموقع ہے۔میں حافظ محفوظ الرحمن ملی کومبارکبادپیش کرتاہوں کہ اُنہوں نےسادگی اورسنت کےمطابق اپنےنکاح میں جہیزکی لعنت ختم کرنےکی کوشش کی ہے۔ خطیب ملت مفتی اسماعیل قاسمی صاحب نے فرمایاکہ نکاح سےایمان مکمل ہوتاہے نکاح پاکدامنی کاذریعہ ہےنکاح اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہےسکون کاذریعہ ہے اس مجلس میں اقبال احمدابن حاجی عبدالقدوس کی پسرزادی مولانا امتیازاقبال کی دخترمنیبہ صاحبہ کانکاح ضیاءالرحمن سےانجام پایا۔
خطبہ ایجاب قبول دعاخطیب ملت مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے فرمائی۔
الخدمت خواتین گروپ مالیگاؤں مولاناغلام محمدوستانوی لائبریری